تصاویر: ناندیڑ میں عیدالفطر جوش و خروش سے منائی جارہی ہے. نماز عید کے عظیم الشان روح پرور اجتماعات : (تصاویر» منور خان پٹھان)

ناندیڑ: (ورق تازہ نیوز) آج شہر کے قدیم عیدگاہ میدان دیگلور ناکہ ناندیڑ میں صبح 9 بجے عید کی نماز ادا کی گئی ۔

مولانا سعد عبداللہ نے عید کی نماز پڑھائی

مفتی خلیل الر حمان نے بیان اور دعا کی

قاضی محی الدین نے خطبہ پڑھا

بارش کیلئے دعا کی

نماز اور خطبہ کے بعد قحط سالی سے نجات کیلئے بارش کیلئے دعا کی گئی. ملک کی ترقی ،ملک میں امن و امان, قومی یکجہتی آپسی پیار محبت کیلئے بھی دعا کی گئی.

اس کے علاوہ جیلوں میں بند بے قصور مسلمانوں کی جلد رہائی اور فلسطین شیام و پورے عالم کیلئے دعا کی گئی.

سیاسی لیڈران نے پھول دیکر عید کی مبارکباد دی

عیدالفطر کی مبارکباد دینے کیلئے مسلم لیڈران علاوہ عیدگاہ پر کانگریس پردیش صدر اشوک راؤ چوہان، ایم ایل اے ڈی۔ پی۔ ساونت، ایم ایل سی امرناتھ راجورکر، شمیم عبداللہ، ستار سیٹھ , ونیہ گرڈے، ضلع ایس۔ پی۔ سنجے جادھو، کمشنر مالی

ایم پی پرتاپ پاٹل چکھلیکر ،اوم پرکاش پوکرنا، سنتک ہمبرڈے، دلیپ کندکرتے و دیگر مسلم کارپوریٹرس وغیرہ نے شرکت کی.

(

(تصاویر منور خان)

Leave a comment