• 425
    Shares

بھوپال:29اگست۔ (ورق تازہ نیوز) مدھیہ پردیش کے مورینا میں ایک 16 سالہ لڑکے کو کورونا کی ویکسین دی گئی ہے۔ ویکسین لگانے کے بعد اس کی صحت اچانک بگڑ گئی۔اور منہ سے جھاگ نکلنے لگا ۔ بعد میں اسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ یہ واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔

یہ واقعہ ضلع مورینا کی تحصیل امبا کے باغ علاقے میں پیش آیا۔ یہاں کے کملیش کشواہا کے بیٹے پلّو کو کورونا کا ٹیکہ لگایا گیا۔ ویکسین مورینا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سے 35 کلومیٹر دور ایک مرکز میں دی گئی۔ خبر رساں ایجنسی کے قریبی ذرائع کے مطابق ، انجکشن کے بعد اس لڑکے نے منہ پر جھاگ نکلنے لگا بعد میں اسے علاج کے لیے گوالیار منتقل کیا گیا۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔