تشویشناک خبر:ناندیڑمیں کوروناسے چار متاثرین کی موت ‘تین کی حالت نازک

0 5

ناندیڑ:31 جنوری۔( ورق تازہ نیوز)ضلع میں کورونا معاملا ت میں کمی کاسلسلہ تو جاری ہے لیکن اب اموات کی شرح بڑھ گئی ہے۔کل بھی دو مریضوں کی کوروناسے موت ہوئی تھی مگر آج شام موصولہ رپورٹ کےمطابق ضلع بھرمیں چار ٬افراد کی کورونا انفکشن سے موت ہوئی۔ضلع میں آج موصول ہونے والی 1 ہزار 203 رپورٹس میں سے 215 رپورٹس میں کوویڈ19 کے انفکشن پائے گئے۔دوسری جانب صحت یاب مریضوں کی تعداد آج 334 رہی ۔اس طرح اب ضلع میں متاثرین کی تعدادمیں کمی آرہی ہے ۔مگر اموات کے تناسب میں کچھ اضافہ ہوا ہے۔جوتشویش کاباعث ہے۔

آج آرٹی پی سی آر ٹیسٹ میں 185 اور 30 اینٹیجن ٹیسٹ میں کورونا انفکشن سےمتاثر پائے گئے۔ ضلع میں اب تک مریضوں کی کل تعداد 1 لاکھ 1 ہزار 495 ہے جن میں سے 96 ہزار 415 مریضوں کو صحت یابی کے بعد ڈسچارج دیاگیاہے ۔ اس وقت 2 ہزار 409 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ مہلوکین میں کھڑک پورہ ناندیڑ کا ایک 85 سالہ شخص، بسمت کا 70 سالہ شخص، کنوٹ کوویڈ اسپتال میں زیر علاج عمرکھیڑ کا ایک 77 سالہ شخص اور پرائیویٹ اسپتال میں زیرعلاج ہاو¿سنگ سوسائٹی ناندیڑ کا 82 سالہ شخص فوت ہوا ہے۔

ضلع میں اب تک 2 ہزار 671 مریضوں کی موت ہوئی۔آج کے متاثرین میں آر ٹی پی سی ٹیس میںناندیڑ میونسپل کارپوریشن حدود کے علاقوں میں 83 مریض، ناندیڑ دیہی 10، بلولی 1، بھوکر 1، دھرم آباد 1، حمایت نگر 1، حدگاو¿ں 3، قندھار 2، کنوٹ 56، لوہا 4، مڈکھیڑ 3، مکھیڑ 1، نائگاو¿ں 2، عمری 9، پربھنی ہنگولی 2، نظام آباد 1، واشیم 1 اورآر ٹی پی سی آر ٹیسٹ میں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن 27 مریض‘ قندھار 3 مریض ملے ہیں