تشویشناک خبر:سفر حج پر جارہے عازمین کی بس پر سنگباری، کئی افراد زخمی، ویڈیو دیکھیں
نئی دہلی: راجستھان کے کوٹا شہر میں عازمین حج سے بھری بس پر پتھراؤ کیا گیا جس کے نتیجہ میں چند عازمین حج زخمی ہوگئے۔ یہ بس عازمین کو لے کر جے پور جارہی تھی جہاں اسے انہیں سعودی عرب کے لئے پرواز میں سوار ہونا تھا۔
بس میں موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ کسی کا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں ہوا، بس پر ’حج یاترا‘ کا فلیکسی بیانر بھی لگایا گیا تھا، جسے دیکھ کر کچھ لوگوں نے بس پر پتھراؤ کردیا۔ یہ واقعہ کوٹا شہر کے کنہڑی تھانہ علاقے کی بنڈی روڈ پر پیش آیا۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق ملزمان فرار ہوگئے۔ دوسری طرف اسٹیشن ہاؤز آفیسر گنگا سہائے شرما نے بتایا کہ کوٹا سے ایک پرائیویٹ بس عازمین حج کو لے کر جے پور جا رہی تھی.
हज यात्रियों कि बस पर पत्थरबाज़ी, कई लोग जख्मी…
कोटा में हाजियों से भरी बस पर जयपुर जाते वक्त पथराव हो गया। बस में सवार लोगो का कहना था की किसी से कोई विवाद नही था, बस पर "हजयात्रा" का फ्लेक्स लगा था जिसे देखते ही कुछ लोगो ने पथराव कर दिया।आरोपी भाग निकले।
वहीं थानाधिकारी… pic.twitter.com/sUdFFQjl3D
— Ashraf Hussain (@AshrafFem) May 25, 2023
کینال روڈ پر کیشو رائے پت چوراہے کے قریب کچھ لوگ کار اور بائیک سے جا رہے تھے۔ ان کی گاڑی عازمین حج سے بھری بس سے ٹکرا گئی۔ اس بات پر ان لوگوں کا بس ڈرائیور سے جھگڑا ہوگیا۔