ترک جوڑے کی شاہانہ شادی، دلہن کے لیے 4 کلو سونا، دلہا کو 6 ملین پاؤنڈ کا تحفہ

دنیا بھر میں شادی بیاہ میں ہونے والے بھاری خراجات کی خبریں آئے روز آتی رہتی ہیں مگر ترکیہ میں ایک جوڑے نے شادی پر اسراف کی تمام حدیں پار کر دیں۔

معاشی بحران سے گذرنےوالے ملک [ترکیہ] میں ایک کاروباری شخص کی شادی میں ہونے والے بھاری اخراجات سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں اور شادی پر جوڑےکو تنقید کا سامنا ہے۔جنوب مشرقی ترکیہ کی ریاست وان میں ایک خاندانی شادی ترکوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ شادی پر اخراجات کو لے کر سوشل میڈیا صارفین اپنی اپنی آراء پیش کررہے ہیں۔ زیادہ تر صارفین نے شادی میں پانی کی طرح پیسہ بہانے پر دونوں خاندانوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ترک اخبار "زمان” کی رپورٹ کے مطابق زیر بحث نو بیاہتا جوڑے میں دولہا آدم دورماز ایک کاورباری شخصیت ہیں اور ان کی دلہن کا نام سوزدار یگیزار ہے۔ ونوں کا تعلق وان کے امیر ارتوشی قبیلے سے ہے۔

زیورات اور تحائف کی تقسیم کی تقریب میں جیسا کہ ترک قبیلوں کی شادیوں میں رواج ہے دولہا کو 6 ملین ترک لیرہ کی رقم دی گئی اور دلہن کو 4 کلو گرام کا مختلف قسم کا سونا پیش کیا گیا۔