ترکی کے زلزلے کے بعد عمارت کے گرنے کا منظر دیکھیں اس ویڈیو میں
ترکی اور شام میں زلزلہ: 500 سے زیادہ ہلاک، ہزاروں زخمی، شدید تباہی کے بعد امدادی سرگرمیاں جاری
ترک نائب صدر نے کہا ہے کہ ملک میں زلزلے کی تباہی سے اب تک 284 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 2323 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر شام کی وزارت صحت کے مطابق اب تک زلزلے سے 237 افراد ہلاک اور 600 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ ترک حکومت نے ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے عالمی امداد کی اپیل بھی کی ہے۔
خلاصہ
شام کی سرحد کے قریب واقع ترکی کے جنوب مشرقی علاقے غازی انتیپ میں 7.8 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے جس سے سینکڑوں ہلاکتیں ہوئی ہیں
ترک نائب صدر نے کہا ہے کہ ملک میں زلزلے کی تباہی سے اب تک 284 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے
شام کی وزارت صحت کے مطابق 237 افراد ہلاک اور 600 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں
زلزلے کے زوردار جھٹکوں سے کم از کم 10 ترک شہروں میں تباہی ہوئی ہے جبکہ انھیں دارالحکومت انقرہ کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں محسوس کیا گیا
زلزلے سے کئی عمارتیں گِر کر تباہ ہوئی ہیں اور ملبے تلے پھنسے لوگوں کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں
ترک حکومت نے ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موبائل فون استعمال نہ کریں تاکہ امدادی کارکنوں کو رابطوں میں مشکلات نہ آئیں