ترکی کی اقتصادیات پر اعتماد ہے: قطر

0 2

دوحہ: قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے ترک صدر کے دورہ کے موقع پر کہا کہ ترکی ایک متنوّع اور مضبوط اقتصادیات کا حامل ملک ہے اور ہمیں ترکی کی اقتصادیات پر اعتماد ہے۔الثانی نے قطر کے سرکاری دورے کی وجہ سے دوحہ میں موجود ترکی کے وزیرخارجہ میولود چاوش اولو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ دو طرفہ مذاکرات میں ہم نے مسئلہ فلسطین، شام کے حالات اور افغانستان کے موضوع پر بات چیت کی۔الثانی نے کہا ہیکہ ترکی اور قطر کے باہمی تعلقات اسٹریٹجک اور ایک مستثنیٰ اشتراک کے حامل ہیں۔ یہ تعلقات ہر شعبے میں ترقی کر رہے ہیں۔ انہوں نے آج ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کی شرکت سے متوقع ترکی۔قطر اعلیٰ اسٹریٹجک کمیٹی اجلاس کے انعقاد کی یاد دہانی بھی کروائی۔الثانی نے کہا ہیکہ قطر کے امیر اور صدر ایردوان افغانستان کی سیاسی اور انسانی صورتحال پر بات چیت کریں گے اس کے علاوہ ترکی۔قطر اعلٰی اسٹریٹجک کمیٹی کے متوقع 7 ویں اجلاس میں 12 نئے سمجھوتوں پر بھی دستخط کئے جانے کی توقع ہے۔