ترکی نے چین سے منگوائی گئی خاص دوا سے کورونا مریضوں کا علاج شروع کردیا

ترکی نے چین سے منگوائی گئی خاص دوا سے کورونا مریضوں کا علاج شروع کردیا ہے . ترک وزیرِ صحت فحریتن کوسا نے بتایا ہے کہ ترکی نے چین کی فراہم کردہ دوائی سے 136 مریضوں کا علاج شروع کردیا ہے، اس دوائی کے استعمال سے مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے 11 سے 12 دن کا وقت کم ہو کر 4 دن پر آجاتا ہے، انہوں نے کہا کہ اس خاص دوائی کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متاثرہ انتہائی نگہداشت کے مریضوں کے لیے کارگر ثابت ہوتی ہے اور اس دوائی کے استعمال سے آئی سی یو میں منتقل کیے جانے والے مریضوں کی حالت بہتر ہوتی ہے .

ترک وزیرِ صحت نے بتایا کہ کورونا کے ٹیسٹ کیلئے 50ہزار ٹیسٹ کٹس پہنچ چکی ہیں جن سے مشتبہ افراد کے ٹیسٹس کیے جارہے ہیں. ترک وزیر صحت نے چین کی فراہم کردہ دوائی کا نام نہیں بتایا اور کہا ہے.

♨️Join Our Whatsapp 🪀 Group For Latest News on WhatsApp 🪀 ➡️Click here to Join♨️

کہ ایک معاہدے کے تحت چین کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ہمیں معلومات اور تجاویز فراہم کرتا رہے گا. واضح رہے کہ ترکی میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک 1872 کیسز رپورٹ کیے جا چکے ہیں جبکہ 44 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں. دوسری جانب ترکی نے کورونا وائرس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز اور غیراخلاقی پوسٹ شیئر کرنے پر اب تک 410 افراد کو گرفتار کر لیا ہے. فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو نے اپنے بیان میں بتایا ہے

WARAQU-E-TAZA ONLINE

I am Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use facebook button to follow me