نئی دہلی : حکومت ترکی نے ترکی میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے اسکالرشپس 2021 پروگرام کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد عوام اور تعلیمی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ اسکالرشپ پروگرام کو حکومت ترکی کی جانب سے فنڈس فراہم کیا جاتا ہے جو ترکی کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں فلم ٹائم یا پارٹ ٹائم پروگراموں کے ذریعہ تعلیم حاصل کرنے والے دنیا کے ہونہار طلبہ کو اُن کی مسابقتی صلاحیتوں کی بنیاد پر اسکالرشپس دی جاتی ہیں۔ بین الاقوامی سطح کی صلاحیت رکھنے والے طلبہ کو پلیسمنٹ کے مواقع بھی فراہم کئے جاتے ہیں۔ یونیورسٹی کی تعلیم کے علاوہ پیشہ وارانہ مہارت اور تہذیبی صلاحیتوں کو بھی پروان چڑھایا جاتا ہے۔ این جی اوز اور یونیورسٹیز کے تعاون سے تہذیبی سرگرمیوں کے علاوہ انٹرن شپ کے مواقع اور سمینارس بھی منعقد کئے جاتے ہیں۔ آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 فبروری 2021 ہے۔ اہلیت، انتخاب کا عمل اور مطلوبہ دستاویزات کے لئے ویب سائیٹ
http://www.turkiyeburslari.gov.tr
ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں