ترکیہ:زلزلے کے12 روز بعدگھانا کے معروف فٹ بالرآتسو کی موت کی تصدیق،لاش برآمد
گھانا کے معروف فٹ بالرکرسٹیئن آتسو ترکیہ میں اس ماہ کےاوائل میں آنے والے شدید زلزلے میں جان کی بازی ہارگئے تھے اورتباہ کن قدرتی آفت کے بارہ روز بعد ان کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔ وہ ایک تباہ شدہ عمارت کے ملبے تلے مردہ پائے گئے ہیں۔
اس سے پہلے ان کے حوالے سے متضاد خبریں سامنے آئی تھیں۔ان کے ترکیہ میں ایجنٹ مراد عزن محمد نے حاتائی میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ’’آتسو کی بے جان لاش ملبے کے نیچے سے ملی ہے۔فی الحال مزید اشیاء کو ابھی باہرنکالا جا رہا ہے اور ان کافون بھی مل گیا ہے‘
آتسوکوزلزلے سے چند گھنٹے قبل ترکیہ کے جنوبی شہر سے روانہ ہونا تھا لیکن ان کے کلب حاتائی اسپور کے مینیجر نے جمعہ کے روزبتایا تھا کہ گھانا سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی کھلاڑی نے 5 فروری کوسُپرلیگ کے میچ میں گول کرنے کے بعد کلب کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا تھا اورپھر6 فروری کو ترکیہ کے جنوبی علاقوں میں زلزلے نے تباہی مچادی تھی۔