ناندیڑ:9جولائی( ورق تازہ نیوز)تروپتی ۔نظام آباد رائلسیما سوپرفاسٹ ایکسپریس عنقریب ناندیڑ سے چلے گی ۔ اس طر ح کی اطلاع ساوتھ سنٹرل ریلوے جنرل مینجر گجانن مالیہ نے دیتے ہوئے بتایا کہ ا س ٹرین کاترمیم شدہ ٹائم ٹیبل جلد ہی شائع کیاجاے گا ۔

ایم پی پرتاپ پاٹل چکھلی کر کی رہنمائی میں ریلوے سنگھرش سمیتی کے ایک وفد نے گجانن مالیہ سے ملاقات کرکے رائل سیما ایکسپریس کوناندیڑتک توسیع دینے کی مانگ کی تھی ۔شری مالیہ تکنیکی امور کی جانچ پڑتال کےلئے جمعرات کوناندیڑ اسٹیشن پہنچے تھے ۔ انھوں نے دھرم آباد ۔منماڑ مراٹھواڑہ ایکسپریس کومستقل دو اے سی چیرکوچ لگانے کی مانگ کو بھی منظور کیا ۔