تذکرہ قطبِ ناندیڑ حضرت شاہ کامل داد رحمة اللہ علیہ

از افادات:- خادمِ عیدروس و عاشق اولیإ اللہ عالی جناب الحاج کمال الدین صدیقی ساجد صاحب کے ٹی سر ناندیڑ

اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا فضل و کرم ہے کے اس نے ہمیں مسلمان بنایا اور حضور نبی آخرالزماں ﷺ کی امت میں پیدا فرماکر ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا اس پر ہم اللہ کا جتنا بھی شکر بجا لاٸیں کم ہے- اللہ نے حضور نبی آخر الزماں ﷺ کو ختم نبوت کے تاج سے سرفراز فرماکر آپﷺ پر نبوت کا سلسلہ ختم فرما دیا ہے اب صبحِ قیامت تک کوٸی نیا نبی یا رسول نہیںل آۓ گا مگر صبح قیامت تک حضورﷺ ہی کا دین یعنی دین اسلام اور آپﷺ ہی کی لاٸی ہوٸی شریعتِ طاہرہ باقی رہیگی اور آقاﷺ ہی کی رسالت رہیگی کیونکہ اللہ نے آپ کو کل بنی آدم اور کل جہانوں کا رسول بناکر بھیجا ہے- اسی لٸے اللہ نے علمإ حق کو حضور ﷺ کا وارث بنایا ہے اور خود حضور شفیع المذنبین ﷺ نے فرمایا ہے کہ علمإ انبیإ کے وارث ہیں لہٰذا اب دین اسلام کی تبلیغ اور اس کی آبیاری ان ہی علمإ حقہ یعنی صوفیہٕ کرام کے ذریعہ سے تا قیامت تک ہوتی رہیگی اور آقاﷺ ہر دور میں بشارتیں عطا فرماکر ان اولیإ اللہ کو تبلیغ اسلام کے لٸے مختلف علاقوں میں بھیجتے رہے ہیں ان ہی با خدا حضرات کی کاوشوں کا نتیجہ ہیکہ دنیا کے گوشہ گوشہ میں اسلام پہنچا اور پہنچتا رہیگا.

حضور قاسمِ نعمت ﷺکے وصالِ پاک سے لیکر اب تک ساری دنیا میں صوفیإہ کرام اللہ عزوجل اور اس کے پیارے حبیب ﷺ کے حکم کی تعمیل میں دنیا کے گوشے گوشے میں پہنچے اور لوگوں کو اسلام کے دامن کرم سے وابستہ کیا*

🌹آپ رحمة اللہ علیہ کی ناندیڑ میں آمد🌹

🏷️ تاریخ ناندیڑ کے حوالہ سے یہ معلوم ہوتا ہیکہ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ناٸب رسولﷺ بنکر قدوة السالکین, زبدة العارفین حضرت سیّد شاہ کامل داد رحمة اللہ علیہ 726ھ میں ناندیڑ تشریف لاۓ*

🌹آپ رحمة اللہ علیہ کی آمد سے قبل ناندیڑ کا حال🌹

🏷️ آپ رحمة اللہ علیہ کی ناندیڑ آمد سے قبل اس سرزمین پر کفر و شرک کا دورِ دورہ تھا اور یہ سرزمین معبودانِ باطل کی پرستش کا مرکز تھی اور اہل ایمان کو اس سرزمین پر رہنے بسنے اور عبادات کی اجازت بھی نہ تھی باالآخر اللہ پاک نے فضل فرمایا اور اللہ نے اس سرزمین کو کفر و شرک کی نجاستوں سے پاک کرنے کے لٸے اور لوگوں کو دین اسلام کی خوشبو سے مہکانے اور معرفت خداوندی سے دلوں کو منوّر کرنے کے لٸے حضرت سیّد شاہ کامل داد رحمة اللہ علیہ کو داعیِ اسلام اور مبلغ اسلام بنا کر اس سرزمین پر بھیجا*

🌹آپ رحمة اللہ علیہ کا ایثار🌹

🏷️ حضرت شاہ کامل داد رحمة اللہ علیہ سفر کرتے ہوے ناندیڑ تشریف لاۓ اور راجہ کے باغ کے قریب قیام فرمایا راجہ نے آپ کو حدودِ سلطنت سے باہر نکلنے کو کہا مگر حضرت شاہ کامل داد رحمة اللہ علیہ نے اس کی بات نہ مانی اس پر وہ غصّہ ہوا اور اس نے شاہ کامل داد رحمة اللہ علیہ کو قید میں ڈال دیا اس کے باوجود آپ اور آپ کے مریدین کی کوشش کی وجہ سے چند لوگ داٸرہ اسلام میں داخل ہوگٸے یہ دیکھ کر راجہ نے ظلم و ستم اور تیز کر دیا اس کی اطلاع بادشاہ غیاث الدین تغلق کو پہنچی

🏷️ آپ رحمة اللہ علیہ کی کوشش اور محنتوں کا یہ نتیجہ ہیکہ آج سے تقریباً 700 سال پہلے اس سرزمین پر اسلام کی نشو نما ہوٸی اور لوگ معبودان باطل کی پرستش کو چھوڑ کر کے خداۓ وحدہ لا شریک کی عبادت کرنے لگے اور آپ رحمة اللہ علیہ کے اخلاق و کردار اور عادات و اطوار کو دیکھ کر لوگ حلقہ بگوشِ اسلام ہوۓ اور آپ رحمة اللہ علیہ نے بھی ان خوش نصیبوں کو پیاسا نہ رکھا بلکہ ان کو دین متین کی تعلیم و تربیت دینے کے لٸے اور قربِ حق و معرفت کی راہ بتانے کے لٸے باقاعدہ حضرت مولوی سیّد کلیم اللہ علیہ الرحمة نامی ایک عالم دین کو منتخب فرمایا اور ان نو مسلم کی تعلیم و تربیتا کا انتظام فرمایا اس طرح حضرت شاہ کامل داد رحمة اللہ علیہ نے ناندیڑ والوں کو اصل میں یہ پیغام دے دیا کہ مسلمان کو علم دین کا حاصل کرنا نہایت ہی ضروری ہے

*🌹حضرت شاہ کامل داد رحمة اللہ علیہ کی شانِ ولایت🌹*

*📓 پنج گنج نامی کتاب کے مصنف حضرت سید شاہ افضل بیابانی رحمة اللہ علیہ اپنی مشہور و معروف کتاب پنج گنج میں حضرت سیّد شاہ کامل داد رحمة اللہ علیہ کا تذکرہ فرماتے ہیں جس کا خلاصہ کچھ اس طرح ہیکہ*

*🏷️ حضرت شاہ کامل داد رحمة اللہ علیہ آپ کا نام تھا اور آپ مادرزاد (پیداٸشی) ولی تھے اور مجذوبِ با کمال تھے اور اکثر آپ سے کرامات ظاہر ہوتی*
*اللہ پاک نے حبیبِ پاکﷺ کے صدقے حضرت شاہ کامل داد رحمة اللہ علیہ کو وہبی ولایت عطا فرماٸی تھی یعنی آپ ماں پیٹ سے ہی ولی تھے اس بات سے یہ عیاں ہوتا ہے کہ حضرت شاہ کامل داد رحمة اللہ علیہ ولایت کے بڑے اعلی مقام پر فاٸز تھے پھر آپ رحمة اللہ علیہ سے اکثر کرامات کا ظہور کیوں نہ ہوتا اور اولیإ کی کرامات کا ظہور اپنی ذات کے لٸے نہیں ہوتا بلکہ دین اسلام کی حقانیت اور پیغمبرِ اسلام ﷺ کی فضیلت و ناموس کے لٸے ہوتا ہے*

*🌹آپ رحمة اللہ علیہ کی ایک کرامت🌹*

*🏷️ ایک مرتبہ ایک دشمن چالس ہزار سواروں کے ساتھ ناندیڑ کا گھیراٶ کر لیا اس وقت حضرت شاہ کامل داد رحمة اللہ علیہ نے شہر ناندیڑ کے بچوں کو جمع کیا اور بیلوں پر جھنڈے نصب کٸے اور دشمن کا مقابلہ کرنے کے لٸے شہر سے باہر نکلے اس وقت آپ کی ایک کرامت یہ ظاہر ہوٸی کے دشمنوں کی فوج کو آپ کی طرف سے ہرے لباس میں ایک فوج دکھاٸی دینے لگی جس سے وہ ہیبت زدہ ہوۓ اور ان میں مقابلہ کی طاقت نہ رہی اور اسی وقت انہوں نے اپنے ڈیرے نکال دیے اور واپس ہوگۓ شاہ کامل داد رحمة اللہ علیہ کے بچوں میں سے جس کسی کو بھی زخم آتا آپ اس کو اپنا لعاب دہن لگا دیتے اور اسے اللہ کے فضل سے شفإ ہو جاتی اس طرح سب اچھے ہو گٸے اور سب شہر ناندیڑ واپس آ گٸے*

*🌹آپ رحمة اللہ علیہ کا معمول🌹*

*🏷️ آپ ہمیشہ قندھار شریف میں حضور سیدی و مولاٸی سیّد سعید الدین رفاعی المعروف سرور مخدوم رحمة اللہ علیہ کے روضہ پر تشریف لے جاتے آپ رحمة اللہ علیہ کا حضرت سرور مخدوم رحمة اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دینا ہمیں یہ بتاتا ہیکہ اولیإ اللہ اور صالحین کے مزارات پر جانے کا jطریقہ صرف عام مسلمانوں ہی کا نہیں بلکہ امت کے اکابر علمإ و صوفیہ کا طریقہ رہا ہے آپ رحمة اللہ علیہ کا مزار ناندیڑ شہر میں مشہور ہے اللہ ہمیں ان کے مزار کی زیارت کرنے اور ان کے فیضان سے مالامال فرماۓ*
(خلاصہ کتاب پنج گنج ١٨٩)

*🖋️ ترتیب :- محمد جواد قادری خادم بزم قادریہ ناندیڑ*

Leave a comment