Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم رضوی کے جنازے کو لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ قرار دے دیا گیا

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ  لاہور کے مینار پاکستان گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی۔سربراہ ٹی ایل پی خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے علامہ سعد حسین رضوی نے پڑھائی۔ خادم حسین رضوی کے بیٹے علامہ سعد حسین رضوی کو ہی ان کا جانشین مقرر کیا گیا ہے۔

 . تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم رضوی کے جنازے کو لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ قرار دے دیا گیا . لاکھوں افراد شرکت کیلئے موجودتجے.  . ایک محتاظ اندازے کے مطابق جنازے میں شرکت کیلئے 3 سے 4 لاکھ کے درمیان لوگ گریٹر اقبال پارک اور اس کے اطراف میں موجودتھے.  .

خیال رہے علامہ خادم حسین رضوی جمعرات کی شب انتقال کر گئے تھے۔وہ گذشتہ چند روز سے بخار میں مبتلا تھے۔ خادم رضوی کو طبعیت بگڑنے پر شیخ زاید ہسپتال لے جایا گیا۔  تاہم ہسپتال انتظامیہ کے مطابق وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔جنازے سے قبل علامہ خادم حسین رضوی کی میت ان کی رہائش گاہ پر کارکنوں اور عقیدت مندوں کے دیدار کے لیے رکھ دی گئی تھی۔

نماز جنازہ سے قبل شہریوں کو نقل و حرکت میں دشواری سے بچانے کے لیے ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔خادم حسین رضوی کا تعلق صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک سے تھا۔ وہ حافظ قرآن اور شیخ الحدیث بھی تھے۔ وہ 22 جون 1966 کو اٹک کے علاقے نکہ توت میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد کا نام لعل خان تھا۔

انہوں نے چوتھی جماعت تک تعلیم اپنے گاؤں میں حاصل کی۔ اس کے بعد ان کے والد نے انہیں جہلم کے ایک مدرسے میں داخل کروا دیا جہاں انہوں نے قرآن حفظ کیا۔

سنہ 1980 میں وہ مزید تعلیم کے لیے لاہور چلے گئے اور جامعہ نظامیہ رضویہ میں درس نظامی کی تعلیم حاصل کرنا شروع کی جہاں سے وہ 1988 میں فارغ التحصیل ہوئے۔ انہیں پنجابی، اردو، عربی اور فارسی زبانوں پر عبور حاصل تھ