Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

تبلیغی جماعت کے معاملہ کوفرقہ وارانہ رنگ دینے پر مسلم متحدہ محاذ ناندیڑ کی جانب سے ٹی وی چینلز کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری

IMG_20190630_195052.JPG

ناندیڑ: 10 اپریل (ورق تازہ نیوز) مسلم متحدہ محاذ ضلع ناندیڑ کی جانب سے تبلیغی جماعت اور نظام الدین مرکز کو مسلسل نشانہ بنائے جانےپر ملک کے نامور ٹی وی چینلز کے اینکرس اور ذمہ داروں کو وجہ بتاؤ نوٹس بذریعہ ای میل جاری کیاہے. ساتھ ہی اس نوٹس کی ایک کاپی پرکاش جاؤڑیکر یونین منسٹر انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ اور چیف جسٹس بامبے ہائی کورٹ (سوموٹو پی آئی ایل کیلئے) کو بھی روانہ کی گئی ہے. جن ٹی وی چینلز اور اینکرس کویہ نوٹس جاری کیاہے ان کی تفصیلات اس طرح ہیں

کورونا وائرس کی وبائ پھیلنے کے دوران تبلیغ جماعت کے معاملے کو فرقہ وارانہ رنگ دیئے جانے پر تمام سماجی و ملی تنظیموں نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور اس تعلق سے اپنے اپنے طور پر اعتراض کیا ہے۔

مسلم متحدہ محاذ ضلع ناندیڑ کے صدر ایڈوکیٹ ایم زیڈ صدیقی نے کل متعلقہ ٹی وی چینلز کو بذریعہ ای میل نوٹس بھیجی جس میں کہا گیا کہ ان ٹی وی چینلز نے تبلیغی جماعت سے متعلق مسلسل جھوٹی اور بے بنیاد "فیک نیوز” چلاکر تبلیغی جماعت کےبارے میں غلط معلومات ناظرین کےسامنے رکھیں.

یہ نوٹس رجت شرما؛ ارنب گوسوامی ؛سدھیر چودھری ؛روہت سردانہ ؛ریبیکا لیاقت؛سویتا سنگھ؛ انجنا اوم کشیپ و دیگر کو بھیجا گیا یے. نوٹس کے آخر میں تمام متعلقہ چینلز سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اگلے 3 دنوں میں تبلیغی جماعت پر لگائے گئے تمام بےبنیادالزامات واپس لئے جائیں ورنہ قانونی کاروائی کی جائے گی.

مکمل نوٹس