Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

تبلیغی جماعت کے مرکز سے بہار لوٹے لوگوں کو ڈھونڈ رہی ہے اے ٹی ایس کی ٹیم

IMG_20190630_195052.JPG

پٹنہ ۔یکم اپریل ( یواین آئی) جنوب مشرقی دہلی کے نظام الدین واقع تبلیغی جماعت کے مرکز میں شامل کئی افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد بہار میں اے ٹی ایس کی ٹیم وہاں سے لوٹے افراد کی تلاش کر رہی ہے ۔ چیف سکریٹری دیپک کمار نے آج یہاں بتایاکہ مرکز میں اس سال 13 مارچ سے 15 مارچ تک ہوئے مذہبی اجتماع میں شامل ہونے کے بعد 86 افراد بہار لوٹے جن میں سے 37 افراد کو تلاش کرلیا گیا ہے ۔ ان میں سے 17 کو پٹنہ میں ، 13 کو بکسر میں اور ایک شخص کو کٹیہار میں ٹریک کیا گیا ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ بقیہ 49 افراد کی تلاش اے ٹی ایس اور بہار پولیس مل کر کر رہی ہے ۔

مسٹر کمار نے بتیاکہ ریاستی حکومت کے پاس 162 افراد کی لسٹ ہے جن میں سے 57 غیر ملکی مسافر ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ان میں سے کچھ لوگ بہار میں ہیں اور کچھ لوگ بہار سے باہر جاچکے ہیں۔ سبھی کا پتہ لگایا جارہا ہے ۔ وہیں پولیس ڈائریکٹرجنرل گپتیشور پانڈے نے بتایاکہ مرکز سے بہار آئے لوگوں کی تلاش میں اے ٹی ایس مدد کر رہا ہے ۔ دیگر ذرائع سے ان لوگوں کے بارے میں اطلاعات جمع کی جارہی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ان لوگوں کو ڈھونڈے کے بعد ان کی میڈیکل جانچ کرائی جائے گی اور پھر انہیں قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔