Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

”تبلیغی جماعت کا ’طالبانی جرم‘ .. مختار عباس نقوی کی عجیب منطق

IMG_20190630_195052.JPG

نئی دہلی، یکم اپریل ( یواین آئی) مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے لاک ڈاو¿ن کے باوجود نظام الدین میں ہزاروں کی تعداد میں تبلیغی جماعت کے لوگوں کے اکٹھا ہونے پر سختناراضگی ظاہر کرتے ہوئے اسے طالبانی جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے معاف نہیں کیا جا سکتا ۔

مسٹر نقوی نے کہا کہ یک طرف جہاں وزیر اعظم نریندر مودی اور پورا ملک کورونا وائرس کے پھیلنے کے چیلنج سے نبرد آزما ہیں وہیں تبلیغی جماعت کے لوگ لاک ڈاون کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں جمع ہو کر سنگین جرم کیا ہے۔ یہ جان بوجھ کر کیا گیا جرم ہے جو معاف نہیں کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہا”تبلیغی جماعت کا ’طالبانی جرم‘ .. یہ لاپرواہی نہیں، سنگین مجرمانہ حرکت“ ہے۔ جب پورا ملک متحد ہوکر پر کورونا وائرس سے لڑ رہا ہے تو ایسے ’سنگین گناہ‘ کو معاف نہیں کیا جا سکتا۔