تبلیغی جماعت ناندیڑ کے ضلع امیر کی اپیل

50

اردھاپور:9اپریل ( شیخ زبیر ) تمام شہر و ضلع ناندیڑ کے مسلمانوں سے گذارش کی جاتی ھیکہ جو بھی لوگ جنوری سے اب تک مرکز نظام الدین دہلی سے ہو کر آے ہیں وہ اپنا میڈیکل چیک اپ کر والیں۔ اس طرح کی اپیل تبلیغی جماعت ناندیڑ کے ضلعی امیر جناب عبدالقیوم صاحب نے کی ہے۔

مزید تفصیل بتاتے ہوے عبد القیوم صاحب نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ سے تبلیغی سفر سے لوٹے جو تمام افراد ہمارے رابطے میں تھے سبھی کا مقامی پولیس انتظامیہ اور طبی محکمہ میں نشاندہی و اندراج کر کے چیک اپ کرالیا گیا ہے۔ اس کے باوجود بعض افراد ایسے ہو سکتے ہیں جو جنوری تا مارچ 2020 کے دوران اپنے طور پر دہلی نظام الدین ہو کر آے ہوں، وہ بھی از خود اپنا میڈیکل چیک اپ احتیاطی تدابیر کے تناظر میں کر والیں یا پھر طبی محکمہ اور پولیس انتظامیہ سے رجوع ہو کر اپنا اندراج کروالیں۔ تبلیغی جماعت کے ضلعی امیر جناب عبد القیوم صاحب نے کہا کہ انتظامیہ سے ہمارا یہ تعاون ملک و ملت اور صحت عامہ کی بہتری کے لئے ہوگا۔