تباہیوں میں اپنوں کا ہاتھ ہے، خدا ایسے لوگوں کو عقل وفراست عطا کرے : اعظم خان

رام پور، 20 مئی (یو این آئی) سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے رکن اسمبلی محمد اعظم خان نے جمعہ کے روز 26 ماہ، 24 دن جیل سے رہا ہونے کے بعد جیل میں ان سے ملنے والوں اور نہ ملنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ طنز ضرورکیا ’ تباہیوں میں اپنوں کا ہاتھ ہے، خدا ایسے لوگوں کو عقل وفراست عطا کرے ۔

اعظم خان نے یہاں اپنی رہائش گاہ پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ایس پی صدر اکھلیش یادو کے ساتھ اختلافات کے سوال پر کہا ’’میں صرف اتنا کہوں گا کہ تباہی میں اپنوں کا ہاتھ ہے ۔خدا ایسے لوگوں کو عقل عطا کرے ۔