بی یو ایم یس کے سبھی 46 ڈاکٹروں کو ملازمت پر دوبارہ بحال کیا گیا،
اپوزیشن لیڈر اشرف پٹھان و کابینی وزیر جتیندر اوہاڈ کی کوششوں کے بعد ٹی ایم سی کمشر وپن شرما کا فیصلہ
تھانے مونسپل کی جانب سے بی یو ایم ایس ڈاکٹروں دیا گیا نوٹس واپس لیا گیا

تھانے (آفتاب شیخ)
تھانے مونسپل کی جانب سے 26 مئی کو کویڈ سینٹروں میں کام کر رہے ہی سبھی 46 ڈاکٹروں کو نوٹس دیکر انھیں اب کام پر نہ آںے کو کہا گیا تھا لیکن اس درمیان تھانے میونسپل کارپوریشن میں اپوزیشن لیڈر اشرف پٹھان (شانو) اور کابینی وزیر ڈاکٹر جتیندر اوہاڈ کی انتھک کوششوں کے بعد میونسپل کمشنر وپن شرما نے اپنا فیصلہ و دیا گیا نوٹس واپس لیتے ہوئے انھیں دوبارہ ملازمت پر بحال کردیا ہے۔
واضح ہو کہ کورونا کی دوسری لہر میں تھانے شہر بھی کافی متاثر ہوا تھا جس پر اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی محسوس ہوتا دیکھ ٹی ایم سی نے شہر سے بی یو ایم ایس و دیگر سند یافتہ ڈاکٹروں کو بھی کویڈ سینٹر میں 60 ہزار تا سوا لاکھ تک کی تنخواہ پر تعین کرلیا تھا ان ڈاکٹروں نے سخت خوف و بیماری کے خطرات کے باوجود اپنی جان کو جوکھم میں ڈال کر یہاں ڈیوٹی انجام دی اور اب جب کہ لہر کم ہوگئی تو ٹی ایم سی نے سخت دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انھیں نوٹس تھما دیا کہ اب آپ جاسکتے ہیں ۔ نوٹس ملتے ہی پریشان حال ان ڈاکٹروں نے فوری طو رپر اپوزیشن لیڈر اشرف پٹھان (شانو) سے رابطہ کیا شانو پٹھان نے ٹی ایم سی کو کہا کہ مطلب نکل گیا تو پہچانتے نہیں یہ کون سے طریقہ ہے ایسے میں کل کو ہمیں ضرورت ہوگی تو کون ڈاکٹر مشکل گھڑی میں ٹی ایم سی کو ملے گا ۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایک طرف تو سی ایم اور سسٹم یہ کہہ رہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر آنے والی ہے اور دوسری جانب سے آپ لوگ بجائے تیاری کرنے الرٹ رہنے کے ڈاکٹروں کی چھٹی کر رہے ہیں یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے اپوزیشن لیڈر اشرف پٹھان (شانو) نے ٹی ایم سی کو مشورہ دیا کہ اگرچہ آپ کو ان ڈاکٹروں کی کویڈ کئیر سینٹرس میں ضرورت نہیں ہے تو آپ انھیں ٹی ایم سی کے دیگر ان آروگیہ کیندروں میں کیوں نہیں بھیج دیتے جو خالی پڑے ہیں جہاں ڈاکٹرس کی سخت کمی ہے ۔ وہیں دوسری جانب کابینی وزیر جتیندر اوہاڈ نے بھی میونسل کمشنر ڈاکٹر وپن شرما سے بات کی اور اس طرح اس مسئلہ کا مثبت حل نکلا اور ان 46 ڈاکٹروں کو دوبارہ بحال کردیا گیا ۔ فرط مسرت میں ان ڈاکٹروں نے تھانے مونسپل کارپوریشن میں اپوزیشن لیڈر کے دفتر میں جاکر شانو پٹھان کو شال پیش کرتے ہوئے انکا استقبال کیا اور کابینی وزیر جتیندر اوہاڈ ، ٹی ایم سی کمشنر وپن شرما کا شکریہ ادا کیا ۔