بی جے پی کے مرکزی وزیر نارائن رانے کے بنگلے کی غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کرنے کا حکم

337

ممبئی: بمبئی ہائی کورٹ نے برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کو ممبئی کے جوہو میں مرکزی وزیر نارائن رانے کے بنگلے میں غیر قانونی تعمیرات کو دو ہفتوں کے اندر منہدم کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے اپنے حکم میں 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کو کہا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات میں فلور اسپیس انڈیکس (FSI) اور کوسٹل ریگولیشن زون (CRZ) قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

جسٹس آر. ڈی دھنوکا اور جسٹس کمل کھاتا کی بنچ نے کہا کہ برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن کو رانے خاندان کے ذریعہ چلائی جانے والی کمپنی کی جانب سے دائر کیا گیا تھا۔دوسری درخواست پر غور کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، کیونکہ ایسا کرنے سے "غیر مجاز تعمیرات” کی حوصلہ افزائی ہوگی۔