بی جے پی کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ میں پی ایم مودی نے حیدرآباد کو بھاگیہ نگر کہا

53

حیدرآباد:وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ میں شرکت کے لیے حیدرآباد پہنچے۔ ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے اپنی تقریر میں حیدرآباد کو بھاگیہ نگر کہا اور کہا کہ خاندانی سیاست کو ختم کرنےکا وقت آگیا ہے۔

پی ایم مودی نے تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ خاندانی پارٹیوں کا وقت ختم ہو رہا ہے اور نوجوان خاندانی سیاست کو مسترد کررہے ہیں۔