بی جے پی کو لگا جھٹکا،یوپی، بہار، راجستھان، چھتیس گڑھ اور اوڈیشہ کی تمام سیٹوں پر شکست کی جانب گامزن

1,289

مین پوری لوک سبھا سیٹ: سماجوادی پارٹی کی امیدوار ڈمپل یادو بی جے پی کے امیدوار رگھوراج سنگھ شاکیہ سے 92 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے آگے۔

کھتولی اسمبلی سیٹ: آر ایل ڈی کے مدن بھیا بی جے پی کی امیدوار راجکماری سے 8 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے آگے۔

رامپور اسمبلی سیٹ: سماجوادی پارٹی کے عاضم رضا بی جے پی امیدوار آکاش سکسینہ سے 4 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے آگے۔

راجستھان
سردارشہر اسمبلی سیٹ: کانگریس کے انیل کمار شرما بی جے پی امیدوار اشوک کمار سے 19 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے آگے

بہار
کڈھنی اسمبلی سیٹ: جے ڈیو کے منوج کمار سنگھ بی جے امیدوار بی جے پی کے کیدار پرساد گپتا سے 1500 سے زیادہ ووٹوں سے آگے۔

چھتیس گڑھ
بھانوپرتاپ پور اسمبلی سیٹ: کانگریس کی ساوتری منوج منڈاوی آزاد امیدوار اکبر رام کورم سے 10 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے آگے، یہاں بی جے پی کے امیدوار تیسرے مقام پر ہیں۔

اوڈیشہ
پدم پور اسمبلی سیٹ: بیجو جنتا دل امیدوار برشا سنگھ بریہا بی جے پی کے پردیش پروہت سے 17 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے آگے۔