بی جے پی لیڈرراجا سنگھ کے ناندیڑ داخلہ پر پابندی لگائی جائے:کانگریس وفدکا مطالبہ
ناندیڑ۔27؍ مارچ ( نامہ نگار ):مسلمانوںکے خلاف ہمیشہ زہر اگل کر سماج میں نفرت پھیلانے کا کام کرنے والے راجا سنگھ کو تلنگانہ حکومت نے پچھلے دنوں پی ڈی ایکٹ کے تحت جیل میں قید کر دیا تھا۔ راجا سنگھ پر کئی سنگین مقدمات درج ہے۔ جیل میں قید رہنے کے بعدا نہوں نے ضمانت کی درخواست دی تھی ۔ حیدر آباد کی عدالت نے کئی شرائط کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا اور ان پر یہ شرط سب سے بڑی عائد کی گئی تھی کہ وہ کوئی بھی متنازعہ بیان یا کسی دوسرے مذہب کے خلاف نہیں بولے گے۔
شرائط کی خلاف ورزی کے بعد پچھلے دنوں تلنگانہ کی حکومت نے عدالت میں ضمانت پر رہائی کے حکم کو منسوخ کرنے کی درخواست لگائی ہے۔ ضمانت پر رہا ملزم راجا سنگھ جو بی جے پی کا ایم ایل اے بتایا جاتا ہے اس نے پچھلے دنوں مہاراشٹرا کے احمد نگر ، لاتور ،اورنگ آباد و دیگر مقامات پر آکر نفرت انگیز تقریر کی تھی جس کے بعد مہاراشٹرا میں بھی مقدمات درج ہے۔ راجا سنگھ آئندہ دنوں ناندیڑ ضلع کے دورہ پر آنے والا ہے۔بلولی اور مدکھیڑ میں ایک بڑا جلسہ عام اس کا ہونے والا ہے اس سلسلہ میں کانگریس پارٹی کے لیڈر و سابق ڈپٹی مئیر مسعود احمد خان،شمیم عبداللہ،عبدالغفار،سابق کارپوریٹر منتجب الدین،سید شیر علی،عبدالحفیظ باغبان،ایڈوکیٹ سید واجد،چاند پاشاہ قریشی نے آج ضلع کلکٹر آفس پہنچ کر ایک میمورنڈم پیش کیا
جس میں انہوں نے مذکورہ باتیں بتاتے ہوئے کہا کہ ان دنوں مقدس رمضان کا مہینہ جاری ہے اور اگلے ماہ ڈاکٹر امبیڈکر کی جینتی ہے۔راجہ سنگھ کے بیانات متنازعہ ہوتے ہیں اور اس کے آنے سے ضلع کے پرامن حالات کو خطرہ ہو سکتا ہے۔اس لیے انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ راجا سنگھ کے ناندیڑ ضلع میں داخلہ پر پابندی لگائی جائے۔بلولی اور مدکھیڑمیں ہونے والے اس کے جلسہ کی اجازت کو منسوخ کیا جایا۔