بی جے پی صدر امیت شاہ شریک دواخانہ؛ سوائن فلو سے متاثر

0 26

نئی دہلی :16 جنوری:

ایمس ذرائع کے مطابق، بی جے پی کے رہنما کو سینے میں تکلیف اور سانس لینے میں دشواری کی شکایت کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا. وہ آج رات تقریبا نو بجے ہسپتال پہنچے تھے اور انہیں نجی وارڈ میں داخل کردیا گیا.

ڈاکٹروں کے مطابق تشخیص کے بعد امیت شاہ کو سوائن فلو ہونے کا اندیشہ ہے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی نگرانی میں لگی ہوئی ہے ایمس کے ڈائریکٹر رندیپ گلیریا کی نگرانی میں ان کا علاج جاری ہے اس ہفتہ جے پی صدر کو مغربی بنگال میں ریلی کیلے جانا تھا مالدا ضلع میں ان کی پہلی ریلی 20 جنوری کو ہو گی لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ کہ ان کی تمام ریلیوں کو کچھ دنوں کیلئے ملتوی کرنا پڑے گا