نئی دہلی : ہماچل پردیش کے حلقہ منڈی کے نمائندہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ رام سواروپ شرما کی پراسرار حالت میں موت واقع ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق 62 سالہ شرما کی نعش چہارشنبہ کی صبح ان کی رہائش گاہ میں پھانسی کے پھندے سے لٹکی پائی گئی۔ ابتداء میں اسے خودکشی کا معاملہ قرار دیا گیا لیکن انہوں نے یہ انتہائی اقدام کیوں کیا ۔ اس کا فی الحال کوئی انکشاف نہیں ہو پایا ہے۔ ایم پی شرما آر ایم ایل ہاسپٹل کے قریب واقع فلائیٹ میں رہائش پذیر تھے۔ دہلی پولیس نے بتایا کہ صبح تقریباً 8:30 بجے انہیں اطلاع ملی کہ بی جے پی ایم پی رام سواروپ شرما نے مبینہ طو رپر خودکشی کرلی ہے۔ پولیس نے فلائیٹ پہنچ کر نعش کو پھندے سے نکالا ۔
موت کی اصل وجوہات معلوم کرنے کیلئے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ اس واقعہ پر بی جے پی نے آج اپنا پارلیمانی پارٹی اجلاس منسوخ کردیا ہے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں