بی ایس پی رکن پارلیمنٹ افضال انصاری کی پارلیمانی رکنیت منسوخ، نوٹیفکیشن جاری
لکھنؤ:اتر پردیش کے غازی پور کورٹ سے گینگسٹر معاملے میں 4 سال کی سزا سنائے جانے کے بعد بی ایس پی رکن پارلیمنٹ افضال انصاری کی لوک سبھا رکنیت رد ہو گئی ہے۔
انھیں لوک سبھا رکن کی شکل میں نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔
لوک سبھا سکریٹریٹ نے ان کی پارلیمانی رکنیت رد کرنے کو لے کر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔