بی آرایس پارٹی کاناندیڑمیں 19اور 20مئی کور ورکشاپ:ڈھونڈگے

193

وہا:15 /مئی۔ ( ورقِ تازہ نیوز) مہاراشٹر میں بھارت راشٹرا سمیتی یعنی بی آر ایس کے تین جلسےناندیڑ، لوہا اور اورنگ آباد میں منعقد کرنے کے بعد اگلا ورکشاپ 19 اور 20 مئی کو ناندیڑ میں منعقد ہو رہا ہے۔ بی آر ایس لیڈر شنکرنا دھونڈگے نے یہ جانکاری دی۔اگلے سیاسی اقدام کے لیے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے۔ چندر شیکھر راو¿ نے 2 مئی کو حیدرآباد میں ایک میٹنگ کی۔

اس وقت مہاراشٹر کے تمام 288 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ مہاراشٹر کے 288 حلقوں میں اس کام کی منصوبہ بندی کے بعد، اگلی سیاسی پالیسی کی منصوبہ بندی کے لیے ناندیڑ میں کارکنوں کا ایک کیمپ لگایا جا رہا ہے۔مہاراشٹر کا حجم تلنگانہ ریاست سے تین گنا زیادہ ہے۔ لیکن اس جگہ یہ سہولتیں نامکمل ہیں۔

اب کی بار کسان حکومت کو مہاراشٹر میں بھی آنا چاہئے تاکہ وہ سہولتیں مکمل کی جائیں۔ مہاراشٹر میں کانگریس ۔راشٹروادی کانگریس ‘ بی جے پی اور شیوسینا چاروں سیاسی پارٹیوں کے اقتدار میں آنے کے بعد بھی کسانوں کی خودکشی میں اضافہ ہوا ہے۔ لیکن کسانوں کی خودکشیوں کو کم کرنے کے لیے منصوبہ بندی نہیں کی جاتی،

یہ بہت بڑا المیہ ہے۔ملک میں کسانوں کے مفاد اور حق کی اسکیمات کو مہاراشٹرمیںموثر ڈھنگ سے نافذ کرنے کےلے ارکان پارلیمنٹ اورارکان اسمبلی کو بھارت راشٹریہ سمیتی کے معرفت منتخب کروانا ضروری ہے۔اسی لئے تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو¿ نے تحریک شروع کردی ہے۔

ناندیڑ میں ہونے والی ورکشاپ میں ہر حلقہ سے آنے والے کارکنوں کی مزید سماجی اور سیاسی تحریک کی کامیابی کے لیے رہنمائی کی جائے گی۔ اس ورکشاپ میں مہاراشٹر کے ہر حلقے سے دو سے تین کارکن اور تمام اضلاع کے سرکردہ لیڈران شرکت کریں گے۔