• 425
    Shares

بیکانیر، 21مارچ (یو این آئی) راجستھان میں بیکانیر کے ناپاسر علاقہ میں آج کھیل کھیل میں چار سگے بھائی بہن سمیت پانچ بچوں کی موت ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ناپاسر کے ہمتاسر گاوں میں کسان بھیا رام کاکنبہ کھیل میں گیا ہوا تھا۔ اسی دوران پانچ بچے گھر پر تھے۔ ان میں سے چار بھیا رام کے بیٹے اور بیٹیاں تھیں جبکہ ایک انکی بھانجی تھی۔

بھیارام کا بیٹا سیورام (چار) کے علاوہ تین بیٹیاں روینا (سات) رادھا (پانچ) اور ٹنکو عرف پونم (آٹھ) کے ساتھ ہی بھیا رام کی بھانجی مالی ولد مادھا رام گھر پر کھیل رہے تھے۔

اسی دوران تمام بچے لوہے کی چادر سے بنی اناج کی کوٹھری میں گھس گئے۔ بچوں کے کوٹھری کے اندر گھسنے کے بعد اس کا ڈھکن نیچے آگیا اور خود بند ہوگیا۔ اس طرح کوٹھری کا دروازہ نیچے گرتے ہی بند ہوجاتا ہے۔ ٹنکی کی گہرائی پانچ فٹ اور چوڑائی تقریباً تین فٹ رہی۔ بچوں نے اسے کھولنے کی کوشش کی ہوگی لیکن اندر سے وہ کھل نہیں سکتا تھا اور آواز سننے والا گھر میں کوئی نہیں تھا۔

بھیارام کی بیوی دو بجے بعد کھیت سے گھر واپس آئی اس نے بچوں کو تلاش کیا لیکن کوکئی نہیں ملا۔ تھوڑی دیر تو ادھر دھرا تلاش کیا لیکن کوئی نہیں ملا۔ بعد میں اناج کی کوٹھری کو دیکھا۔ اس میں ایک نہیں بلکہ بھیا رام کے چار بچوں سمیت پانچ بچے بے ہوش پڑے تھے۔ ماں نے چلاکر لوگوں کو بلایا۔ انہیں باہر نکالا گیا لیکن تب تک پانچوں کی موت ہوچکی تھی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی۔ناپاسر تھانہ انچارج نے بتایا کہ بچوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔