بیڑ: بس۔ٹیمپو کے تصادم میں چار افراد ہلاک، 15 زخمی

اورنگ آباد، 24 دسمبر(یو این آئی)مہاراشٹر کے ضلع بیڑ میں چندن ساور گاؤں کے پاس منگل کے روز ایک بس اور ٹیمپو کے درمیان تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں کم از کم چار افراد اور دیگر 15 افراد زخمی ہوگئے۔


یہ سڑک حادثہ ایک بجے کے قریب پیش آیا جب مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس ایک ٹیمپو سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
مقامی افراد اوار پولیس کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور انہوں نے زخمیوں کو اسپتال میں داخل کروایا۔