بیڈ منٹن کی یہ مشہور کھلاڑی بی جے پی میں شامل ہو گئیں

نئی دہلی۔ بیڈ منٹن کی مشہور کھلاڑی سائنا نہوال بی جے پی میں شامل ہو گئیں۔ ہریانہ میں پیدا ہوئی 29سالہ سائنا نہوال حیدرآباد میں رہتی ہیں۔ وہ ہندوستان کی مشہور کھلاڑیوں میں شمار کی جاتی ہیں اور ان کے مداحوں کی تعداد بھی کافی ہے۔

سائنا نہوال کی بی جے پی میں شمولیت دہلی انتخابات سے پہلے ہوئی ہے۔گزشتہ سال کئی کھلاڑیوں بشمول کرکٹر گوتم گمبھیر،ببیتا پھوگاٹ نے بھی بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ہریانہ انتخابات سے پہلے ریسلر سشیل کمار اور ببیتا پھوگاٹ نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ان کے ساتھ ہاکی ٹیم کے کپتان سندیپ سنگھ بھی بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔ سنگھ کو انتخابات میں کامیابی کے بعد وزیر بنایاگیا ہے۔

آج سائنا نہوال کے ساتھ ان کی بہن چندرن شو نے بھی بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ کی موجودگی میں سائنا نہوال نے اپنی بہن کے ساتھ پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر ان کو گلدستہ پیش کیاگیا اور پارٹی کا کھنڈوا پہنایاگیا۔امکان ہے کہ بی جے پی سائنا نہوال کی خدمات دہلی اسمبلی کے انتخابات کی مہم میں حاصل کرے گی۔

HAJJ ASIAN

WARAQU-E-TAZA ONLINE

I am Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use facebook button to follow me