سن 1990 اور 2000 کے عشرے کی بالی ووڈ کی سپر اسٹار مادھوری ڈکشٹ کے بیٹے آرین نے ہائی اسکول سے اعلیٰ نمبروں کے ساتھ گریجویشن کرلیا ہے۔اس موقع پر مادھوری ڈکشٹ نے ان خصوصی لمحات کو اپنے پرستاروں کے ساتھ منانے کے لیے سوشل میڈیا پر ایک فیملی فوٹو شیئر کی، جس میں وہ خود، انکے شوہر ڈاکٹر شری رام نینے، بیٹا آرین اور چھوٹے بیٹے ریان موجود ہیں۔

مادھوری نے اس مشکل سال کے دوران گریجویشن کرنے والے تمام بچوں کو مبارکباد بھی دی اور کہا کہ تمام طلبہ کی قوت برداشت، ہمت اور سخت محنت کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں، جنھوں نے اس مشکل صورتحال میں بھی اپنے ہدف پر توجہ مرکوز کرکے کامیابی حاصل کی۔