بیٹی کی شادی کی تقریب میں بیوی کو ’’طلاق مبارک‘‘ کا اعلان
قاہرہ: مصر میں ایک شخص نے بیٹی کی شادی کی تقریب میں مائک پر اچانک بیوی کو ’طلاق مبارک‘ کا اعلان کر کے حاضرین کو ششدر کر دیا۔عرب میڈیا کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے دمیاط گورنری میں ایک شخص نے بیٹی کی شادی کے روز ہال میں ہی بیوی کو طلاق دینے کا اعلان کر کے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔
مصری شہری نے مائک پر ’بیٹی کو شادی مبارک اور بیوی کو طلاق مبارک‘ کہتے ہوئے بیٹی کی شادی والے روز بیوی کو طلاق دے دی، نہ صرف یہ بلکہ انھوں نے اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ویڈیو میں مصری کو عربی زبان میں بیوی کو طلاق دیتے ہوئے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔مصری نے بیٹی کی شادی میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’دولہا اور دُلہن کو شادی کی ہزار بار مبارک ہو، میں اس موقع پر دلہن کی ماں کو بھی ہزار ہا مبارک باد پیش کرتے ہوئے اسے طلاق دیتا ہوں، وہ تین طلاق کے ساتھ ہال سے اپنے خاندان کے گھر چلی جائے۔‘
في "مصر" بمحافظة "دمياط"
فوجئ المعازيم أثناء الإحتفال بزفاف العريس والعروسة بإحدى القاعات
قيام والد العروس بمسك "الميكروفون"
لتهنئة العروس ابنته والعريس ❤
ثم قال وبالنسبه "لأم العروسة"
أنتِ "طالق بالثلاثة" 💔
ويجب أن تذهب من القاعة إلى بيت أهلها pic.twitter.com/t0MXzbCNV2— الكعّام (@alk3aam) November 25, 2022
مطلقہ خاتون نے سابق شوہر کے اس عمل کو اپنے اور بیٹی کے خلاف سازش قرار دیا ہے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی مصری کو خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔خاتون کے مطابق میاں بیوی کے درمیان کچھ عرصے سے اختلافات تھے، جولائی میں دونوں کے درمیان علیحدگی بھی ہو گئی تھی، اور خاتون نے بچوں کی وجہ سے شوہر کا گھر نہیں چھوڑا تھا۔تاہم طلاق کا اعلان اس خاص موقع پر کیوں کیا گیا، اس کی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔