’بیٹی سے وعدہ کیا تھا کہ امتحان کے بعد اسے سیر کرانے لے جاؤں گا‘

ریاض : سعودی عرب میں ایک المناک ٹریفک حادثہ میں فوت ہونے والی بچی لارا کو سپرد خاک کرنے کے بعد اس کی والد عاطف العنزی نے حادثے کے بارے میں میڈیا سے تفصیلی بات کی۔انہوں نے بتایا کہ میں قریات کے سفر پر تھا مگر بیٹی سے میں مسلسل رابطے میں رہا۔ میں نے لارا سے وعدہ کیا تھا کہ امتحانات کے بعد ہونے والی تعطیلات میں اسے سیر کرانے لے جاؤں گا۔ العنزی نے بتایا کہ لارا کو گھروالے اور پڑوسی بہت پسند کرتے تھے۔ اس کی والدہ اسے گھر پر رکھنا چاہتی تھیں مگروہ گھر سے اسکول چلی گئیں۔ لارا کو پڑھنے کا بہت شوق تھا اور وہ امتیازی نمبروں سے پاس ہونے کیلئے وہ اسکول جانے پر مصر رہتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ لارا کے کام اوراس کی پڑھائی سے لگن پر اسے ہرایک بہت پسند کرتا۔عنزی نے بتایا کہ بیٹی اسکول بس سے گھر واپس آرہی تھی کہ بس حادثہ کا شکار ہوگئی جس میں اس کی بیٹی کی جان چلی گئی۔ میں نے حادثہ کے ذمہ داروں سے کوئی انتقام یا معاوضہ نہیں لیا ۔