پاکستان کے رائیونڈ میں بیٹون نے جائیداد کے لیے باپ کو اغوا کرلیا، 15 پر کال کے بعد ڈولفن اہلکاروں نے مغوی کو بازیاب کروالیا۔ترجمان ڈولفن فورس کا کہنا ہے کہ تین بیٹوں نے اپنے باپ کو اغوا کرکے اسے ایک مکان میں رکھا ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈولفن اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر تینوں ملزمان کو گرفتار کیا۔ترجمان ڈولفن اسکواڈ کا کہنا ہے کہ جائیداد ہتھیانے کے لیے بیٹوں نے اپنے باپ پر تشدد بھی کیا، ملزمان کو مقامی تھانے کے حوالے کردیا گیا ہے۔