BiP Urdu News Groups

 ممبئی:بھارت کے تجارتی مرکز ممبئی میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو چلتی ٹرین سے دھکا دے دیا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئی۔ خاتون کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق جمعرات کو پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ 26 سالہ خاتون اور اس کا شوہر ٹرین کے گیٹ پر کھڑے تھے کہ شوہر نے اپنی بیوی کو مبینہ طور پر دھکا دے دیا۔میاں بیوی دونوں مزدور تھے اور دو ماہ قبل ہی ان کی شادی ہوئی تھی۔

ریلوے پولیس کے مطابق یہ جوڑا ٹرین کی ایک کوچ کے دروازنے پر کھڑا تھا اور وہاں موجود ایک پائپ کے ساتھ جھول رہا تھا کہ خاتون چلتی ٹرین کے باہر کی طرف لٹک گئی۔اس وقت اس کے شوہر نے اسے پکڑا اور پھر مبینہ طور پر چھوڑ دیا جس کے بعد وہ پٹری پر گر کر ہلاک ہوگئی۔