’’بیوی ایک ہی کافی ہے‘‘ شیخ الازھر کے بیان سے مصر میں کھلبلی

0 3

قاہرہ : مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ ’جامعہ الازھر‘ کے علما کی طرف سے بعض اوقات مذہبی مسائل پر ایسی آرا سامنے آتی ہیں جو میڈیا اور عوامی حلقوں میں بحث کا موضوضوع بن جاتی ہیں۔حال ہی میں جامعہ الازھر کے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب کا ’کثرت ازواج‘ کے بارے میں موقف سامنے آیا جس نے بحث کا دروازہ کھول دیا۔ ڈاکٹر احمد الطیب نے کہا کہ “بیوی ایک کافی ہے”۔ ان کے اس بیان پرعوامی اور ابلاغی حلقوں میں ہلچل مچ گئی۔ انہوں نے یہ بیان ملک میں ایک سے زیادہ بیویاں رکھنے کے حوالے سے جاری کیا۔مسئلہ اس وقت شروع ہوا جب ڈاکٹر الطیب سیٹیلی ویڑن کے ایک پروگرام میں فون کال پر استفسار گیا کہ پہلی بیوی کے ہوتے ہوئے اس کو بتائے بغیر غیرملکی شوہر دوسری شادی کا کیا حکم ہے؟استفسار کے جواب میں انہوں نے “مردوں کو کثرت ازدواج اجازت مگر کرنا لازمی نہیں‘‘۔