بین الاقوامی شہرت یافتہ مصور مختار قاضی کی ممبرا میں اعزازی تقریب۔
تھانے (آفتاب شیخ)
گزشتہ دنوں ممبئی شہر کی مشہور جہانگیر آرٹ گیلری میں بین الاقوامی شہرت یافتہ مصور مختار قاضی کے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جسے دیکھنے اور سراہنے کیلئے ہندوستان بھر کی مشہور ومعروف شخصیات نے گیلری آکر مختار قاضی کو مبارکباد پیش کی۔
موصوف کے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد صرف ہندوستان ہی میں نہیں بلکہ بیرون ملک میں بھی ہوتا رہتا ہے۔ گذشتہ دنوں ترکی کے استنبول میں بھی ان کے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد ہوا اور کامیابی سے ہم کنار ہوا۔
ممبرا شہر میں تھانے میونسپل کارپوریشن اسکول نمبر 77 کے صدر مدرس سید زاہد علی نے ان کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا جس میں شہر کی مشہور شخصیات نے شرکت کی اور مختار قاضی کو ان کے فن کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔