بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعرہاشم فیروزآبادی پر تیزاب سے حملہ

فیروز آباد(یوپی):20اکتوبر۔(ورقِ تازہ نیوز) عالمی شہرت یافتہ شاعر و ہمدرد قوم جناب ہاشم فیروز آبادی پر آج کچھ غنڈہ عناصر نے تیزاب سے حملہ کیا جس میں وہ جھلس گئے ہیں ۔یو پی کے شہر فیروز آباد کے کچھ غنڈہ عناصر کی وجہہ سے یہاںکی لڑکیوں نے اپنی تعلیم مکمل کرنے کیلئے کالج جانا بندکردیاتھا۔اسلئے ہاشم فیروز آبادی نے ان لڑکیوں کے حق میں آواز بلند کی تھی اور ان لڑکیوں کاساتھ دیاتھا ۔یہ بات غنڈہ عناصر کو قطعی برداشت نہیں ہوئی اورانھوں نے بزدلی کامظاہرہ کرتے ہوئے معروف شاعر و ہمدرد قوم جناب ہاشم فیروزآباد ی پرآج تیزاب سے حملہ کیا ۔اللہ کے کرم سے انکا چہرہ صحیح سلامت رہا۔ لیکن کندھے کے بازواورسینے پرزخم ہوئے ہیں۔ہاشم بھائی پر ہوئے حملہ کی سبھی نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور مقامی ضلع انتظامیہ و ریاستی حکومت سے سنجیدگی سے توجہ دیتے ہوئے خاطیوں کے خلاف سخت کاروائی کامطالبہ کیا ہے ۔

Leave a comment