دوبئی : دنیا کے بیشتر ملکوں میں پہلا روزہ /13 اپریل کو ہونے کا امکان ہے ۔ متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے پیش گوئی کی ہے کہ اتوار /11 اپریل کو رمضان کا چاند کہیں بھی نظر نہیں آئے گا اور ماہ شعبان 30 دن کا ہوگا ۔ پیر /12 اپریل کو ٹیلی اسکوپ کے ذریعہ چاند دیکھا جاسکے گا ۔ بیشتر ملکوں میں شعبان کا مہینہ /15 مارچ 2021 ء سے شروع ہوا۔ اس تناظر میںبیشتر مسلم ممالک رمضان کا چاند /29 شعبان پیر /12 اپریل کو دیکھنے کی کوشش کریں گے اور پیر کو مسلم دنیا میں چاند نظر آنے کا امکان ہے ۔


اپنی رائے یہاں لکھیں