بیدر جیل سے فرار ملزم اپنے ساتھی کے ساتھ ناندیڑ ایل سی بی کے شکنجہ میں!ٍ

بیدر جیل سے فرار ملزم اپنے ساتھی کے ساتھ ناندیڑ ایل سی بی کے شکنجہ میں!ٍ

ناندیڑ:9مارچ۔(ورق تازہ نیوز)بیدر(کرناٹک) جیل سے فرار ایک ملزم کو ناندیڑ ایل سی بی دستہ نے گرفتار کرلیا اورر اسکی تحویل سے 70گرام سونے کے زیور اورر 35 تولہ چاندی اور ایک موٹرسائیکل سمیت دو لاکھ 80ہزار روپیوں کا مسروقہ مال برآمد کیا ہے ۔ناندیڑ ایل سی بی کا دستہ دیگلور سب ڈویژن میں گشت پرتھا اس وقت ایک موٹر سائیکل نمبر MH 24-AH- 9349 نامدیو رام کشن بھوسلے اساکن منگیال تانڈا تعلقہ مکھیڑ ضلع ناندیڑاور کرشنا بابو شندے ساکن کھیرڈا تعلقہ اوراد ضلع بیدر اپنے گھر سے روانہ ہوکر بیرون شہر جاتے ہوئے پائے گئے ۔

اُن سے گاڑی کے دستاویزات مانگے گئے لیکن کوئی کاغذ نہیں تھا۔ نامدیو بھوسلے بیدر جیل سے فرار ملزم ہے ۔ ان دونوں نے مل کر نائیگاوں پولس اسٹیشن کی حدود کے وینکٹیش نگر ‘ لال ونڈی اور ہوٹالی دیہاتوں میں تین چوری کی وارداتوں کو انجام دینے کا قبول کیا ہے ۔کنٹور کے قریب بھی دو دیہاتوں میںچوریاں کی ہیں ،دونوں نے کُل8 چوری کی وارداتوں کو انجام دیا ہے انکی تحویل سے برآمد موٹرسائیکل بھی اودگیر سے چوری کی بتائی جارہی ہے ۔

دونوںکی تحویل سے 70گرام سونے کے زیورات اور موٹرسائیکل ‘35تولہ چاندی کے زیور ضبط کئے گئے ۔بیدرجیل سے فرار نامدیو اور اسکے ساتھی کرشنا کی گرفتاری میں ایل سی بی دستہ کے اے پی آئی مہادیو مانجرم کر ‘ پی ایس آئی پروین راٹھوڑ‘ پولس ملازمین گنڈے راو کرلے ‘ پیراجی گائیکواڑ‘روی بابر ‘ افضل پٹھان اور دیگر پولس ملازمین نے اہم رول ادا کیا۔