مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے اتوار کے روز ہوم سکریٹری اجئے بھلا‘ ڈائرکٹر ائی بی اروند کمار اور سینئر سی آر پی ایف عہدیداروں کے ساتھ بیجا پور انکاونٹر پر اجلاس کیاہے

نئی دہلی۔مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اپنی رہائش پر سینئر عہدیداروں کے ساتھ بیجا پور انکاونٹر پر ایک اعلی سطحی میٹنگ کی ہے۔مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے اتوار کے روز ہوم سکریٹری اجئے بھلا‘ ڈائرکٹر ائی بی اروند کمار اور سینئر سی آر پی ایف عہدیداروں کے ساتھ بیجا پور انکاونٹر پر اجلاس کیاہے۔

ہفتہ کے روز چھتیس گڑھ کے بیجا پور میں پیش ائے ماؤسٹوں کے حملے میں کم سے کم 22سکیورٹی اہلکاروں کی جان گئی ہے۔

بیجا پور سپریڈنٹ آف پولیس کاما لوچان کشیاپ نے کہاکہ”چھتیس گڑھ کے بیجا پور میں ماؤسٹو ں کے حملے میں 22سکیورٹی اہلکاروں کی جان گئی ہے۔

چھتیس گڑھ پولیس نے کہاکہ ہفتہ کے روز بیجا پور انکاونٹر میں 31کے قریب لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ قبل ازیں دن میں شاہ نے کہاکہ بیجاپور ماؤسٹ حملے میں مارے جانے والے سکیورٹی جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

انہوں نے جانکاری دی تھی کہ لاپتہ جوانوں کے لئے تلاشی مہم جاری ہے۔مذکورہ ہوم منسٹر نے کہاکہ”دونوں جانب نقصان ہوا ہے۔ ہمارے جوانوں کی جانیں گئی ہیں۔

میں انہیں خراج پیش کرتاہوں۔ میں ان کے گھر والوں کو اس بات کا یقین دلاتاہوں کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی“۔


اپنی رائے یہاں لکھیں