بہن کی شادی کی تیاریوں کے درمیان بھائی نے خود کو گولی ماری

8

بھنڈ،30اپریل.مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ کے گوہد میں ایک نوجوان نے اپنی بہن کی شادی کی تیاریوں کے درمیان خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی۔
پولیس ذرائع کے مطابق گوہد کے بڑا بازار ورڈ نمبر11مدن موہن مندر کے پاس رہنے ولاے شیوم سونی(22)نے کل رات اپنے ہی گھر کے ایک کمرے میں پستول سے خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی۔گولی کی آواز سن کر گھروالے کمرے میں آئے تو شیوم کی خون میں سرابور لاش پڑی تھی۔سرمیں گولی لگنےسے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی۔لاش کے پاس ہی پستول پڑی تھی۔شیوم کی بہن کی شادی 29مئی کو ہے۔پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔