بہار میں زیر تعمیر پل گرا ،کوئی جانی نقصان نہیں۔ویڈیو وائرل

1,626

پٹنہ: 4/جو ن ۔بہار کے بھاگلپور میں دریائے گنگا پر بنایا جا رہا پل تاش کے پتوں کی طرح اتوار کو گر گیا۔ 2014 میں سی ایم نتیش کمار نے اس پل کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ پل گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پل کے ایک ستون کے 30 سے زیادہ سلیب دریائے گنگا میں گر رہے ہیں۔

بتادیں کہ اس پل کی تعمیر کی ذمہ داری ایک نجی کمپنی کو دی گئی تھی۔ یہ پل چار لین کا تھا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سلطان گنج سے کھگڑیا کے درمیان بننے والا یہ پل چار لین کا تھا۔ یہ پل زیر تعمیر ہے۔

سپر سٹرکچر دریا میں گر گیا۔ اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ پل کا حصہ دریا میں گرتا دیکھ کر موقع سے کچھ فاصلے پر کھڑے لوگوں میں افراتفری مچ گئی۔