Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

بھیونڈی کے نائیگاوں سلامت پورہ سمیت پورے وارڈ میں سینٹائزیشن کا کام جنگی پیمانے پر

IMG_20190630_195052.JPG

پورے علاقوں میں رات 3 بجے تک دھواں مارنے کے ساتھ جراثیم کش ادویات کا چھڑکاو

بھیونڈی ( شارف انصاری ):- کورونا وائرس سے بچاو کے لئے جہاں ریاست بھر میں لاک ڈاون جاری کیا گیا ہے اور کارپوریشن انتظامیہ سمیت بھیونڈی پولیس پوری طرح مستعدی سے اپنی خدمات انجام دیں رہے ہیں ۔ وہی شہر کے وارڈ نمبر 4 کے تحت آنے والے علاقے سلامت پورہ ، نائیگاوں روڈ ، راحت منزل ، عابد کی چال ، حسنہ آباد مسجد ، صافیہ اسکول روڈ ، گلشن مدینہ مسجد روڈ علاقے میں بلڈنگوں سمیت چالی اور محلوں میں مقامی کارپوریٹر ارشد اسلم انصاری کی کوشش سے سینیٹائزیش کا کام جنگی پیمانے پر شروع کیاگیا ہے اور سبھی علاقے کی بلڈنگوں اور مسجدوں کے اطراف سمیت دیواروں اور احاطے میں رات 3 بجے تک سینیٹائزیشن کا کام کیا جنگی پیمانے پر کیا جارہا ہے ۔ اسی کے ساتھ ہی وارڈ نمبر 4 عابد کی چال سے جوہری منزل تک اور یاسین منشن ، عبداللہ اپارٹمنٹ ، فاطمہ اپارٹمنٹ ، دیگر بلڈنگوں میں سینٹائزیشن کا کام پورا کیا گیا ہے ۔ اس ضمن میں مقامی کارپوریٹر ارشد اسلم انصاری نے بتایا کے وہ کارپوریشن عملے کے ساتھ رات 3 بجے تک اپنے وارڈ کے سبھی علاقوں میں خود کھڑے رہ کر سینٹائزیشن کا کام کروا رہے ہے ساتھ ہی ضرورت مندوں کی نشاندہی کر ضروری راشن بھی پہنچایا جا رہا ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کے حالات انتہائی نازک ہے ایسے گھڑی میں کورونا وائرس سے بچاو کے لئے ضروری ہے کہ ہم سبھی کارپوریٹر اپنے فرض شناس ہونے کا ثبوت دیں اور عوام نے ہمیں جس لئے چنا ہے ان ذمہ داریوں کو پورا کریں اس لئے ضروری ہے کہ غریب و ضرورت مندوں کو کھانا راشن مہیا کرانے کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے علاقوں میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاو اور دھواں مارنے کا کام مکمل کرائے ساتھ ہی پورے علاقے کو سینیٹائزیشن کرائے تاکہ کورونا وائرس کی وبا سے لوگوں کو محفوظ کیا جاسکے ۔ ساتھ ہی انھوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اپنے اپنے گھروں میں رہی اور باہر نہ نکلیں ، ہاتھوں کی بار بار صفائی کے ساتھ ماسک کا استعمال کریں اور معاشرتی فاصلے کے قوانین پر عمل کریں تاکہ کورونا کو شکشت دینے میں حکومت اور انتظامیہ کی اس لڑائی کو ہم جیت سکیں ۔