Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

بھیونڈی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ کی کامیاب جدو جہد شہر کے اکلوتے سرکاری اندرا گاندھی میموریل اسپتال کو چار وینٹی لیٹر کی فراہمی

IMG_20190630_195052.JPG

بھیونڈی ( شارف انصاری ):- شہر کے اکلوتے سرکاری اسپتال آنجہانی اندرا گاندھی میموریل سب ڈسٹرکٹ اسپتال کو بھیونڈی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ کی کامیاب کوششوں سے چار وینٹی لیٹر فراہم کئے گئے ہیں ۔ جس کی نہ صرف عوام بلکہ کارپوریشن انتظامیہ اور اسپتال کے عملے نے بھی رکن اسمبلی رئیس شیخ کی سراہنے کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کر رہی ہے ۔ بھیونڈی شہر کے سب ڈسٹرکٹ اندرا گاندھی میموریل اسپتال میں بھیونڈی کارپوریشن انتظامیہ نے کورونا سینٹر قائم کیا ہے لیکن بدقسمتی سے اس اسپتال میں وینٹی لیٹر کی کوئی بھی سہولت دستیاب نہیں تھی ۔

جس کو دیکھتے ہوئے بھیونڈی مشرقی اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے ممبئی کارپوریشن کے میونسپل کمشنر سے رابطہ کیا اور ان کے ساتھ ضروری خط و کتابت کی ۔ اور رکن اسمبلی رئیس شیخ کی کامیاب جدو جہد کے سبب ممبئی کارپوریشن کے تعاؤن سے آج بھیونڈی کے اندرا گاندھی میموریل ہاسپٹل کو CSR اسکیم کے تحت چار وینٹی لیٹر کورونا متاثرین کے لئے فراہم کردیئے گئے ہیں ۔

واضح ہو کہ ایسے حالات میں جب کورونا وائرس نے پوری دنیا میں تباہی برپا کر رکھی ہے ۔ ہمارے ملک میں بھی کورونا کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور مہاراشٹر ریاست اس زیادہ متاثر ہورہا ہے ۔ جس کے سبب پورے ملک میں لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔ 15 لاکھ سے زیادہ آبادی والے شہر بھیوندی میں بھیونڈی کارپوریشن انتظامیہ نے شہر کے اکلوتے سب ڈسٹرکٹ اندرا گاندھی میموریل ہاسپٹل سمیت یہاں کے کچھ نجی اسپتالوں میں کورونا کے متاثرین کے علاج کے لئے مراکز قائم کئے ہیں ۔ کورونا سینٹر کے لئے حکومت کے اصول و ضوابط کے مطابق 100 بیڈ اور وینٹیلیٹر کی سہولت دستیاب ہونا انتہائی لازمی ہے ۔ لیکن بدقسمتی سے بھیوندی کے آئی جی ایم ہاسپٹل میں وینٹیلیٹر کی سہولت ہی دستیاب نہیں تھی ۔ جسے دیکھتے ہوئے بھیونڈی مشرقی اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے ممبئی کارپوریشن کے میونسپل کمشنر پروین پردیسی سے رابطہ کرکے انہیں بھیونڈی کے آئی جی ایم اسپتال کے لئے وینٹی لیٹر فراہم کرنے کی درخواست کی اور اس سلسلے میں ان سے ضروری خط و کتابت کی جس کے بعد ممبئی کارپوریشن کے تعاؤن سے سی ایس آر اسکیم کے تحت آئی جی ایم ہاسپٹل کو آج چار وینٹیلیٹر فراہم کردئے گئے ہیں ۔ وہیں شہر کے نجی اسپتالوں کے کورونا مراکز میں 11 وینٹی لیٹر کو ملاکر اب بھیونڈی شہر کے کورونا متاثرین کے لئے وینٹیلیٹرز کی تعداد کل 15 ہوگئی ہے۔ اس طرح رکن اسمبلی رئیس شیخ کی کوششوں کی وجہ سے بھیوندی شہر کے 100 بیڈ کے آئی جی ایم ہاسپٹل کو چار وینٹیلیٹر دستیاب ہوگیا ہے ۔ بھیونڈی کی عوام سمیت بھیوندی میونسپل کمشنر ڈاکٹر پروین آشٹیکر اور آئی جی ایم اسپتال کے سی ایم او ڈاکٹر انل تھورات نے رئیس شیخ کی اس کامیاب کوششوں کے لئے ان کی بھرپور سراہنا کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔