Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

بھیونڈی کا اکلوتا سرکاری آئی جی ایم سب ڈسٹرکٹ اسپتال سو بسترو ں والا کورونا اسپتال میں تبدیل

IMG_20190630_195052.JPG

احتیاطی طور پر حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات
بھیونڈی ( شارف انصاری ):- ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راجیش نارویکر کے حکم پر بھیونڈی کے آنجہانی اندرا گاندھی میموریل سب ڈسٹرکٹ اسپتال کو کورونا اسپتال بنا دیاگیا ہے ۔ آئی جی ایم اسپتال میں چلنے والی تمام ضروری سہولیات بشمول او پی ڈی ، میٹرنٹی سینٹر ، پیڈیا سینٹر سمیت تمام محکموں کو شہر کے پرائیوٹ اسپتال سمیت کارپوریشن کے زیر انتظام جاری ہیلتھ سینٹروں پر منتقل کردیا گیا ہے ۔ آئی جی ایم کو کورونا اسپتال بنانے کے لئے ضروری تیاریاں زوروں سے شروع کردی گئی ہے ۔ بھیونڈی ایسٹ اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے رئیس شیخ نے ممبئی میونسپل کمشنر پروین پردیسی کی مدد سے مریضوں کی سہولیات کے لئے آئی جی ایم اسپتال کو 4 وینٹیلیٹر فراہم کرایا ہیں ۔ عالمی وبائی بحران کے وقت سماجوادی رکن اسمبلی رئیس شیخ کے ذریعہ میڈیکل سہولت کے لئے 4 وینٹیلیٹروں کے تعاون پر میونسپل کمشنر پروین آشٹیکر نے شکریہ ادا کیا ہے ۔

واضح ہو کہ بھیونڈی میں موجود 100 بیڈ والے آئی جی ایم ہسپتال کو حکومت کے ذریعہ کورونا اسپتال بنادیا گیا ہے ۔ آئی جی ایم اسپتال میں ہونے والی او پی ڈی ، ضروری آپریشن ، ایمرجنسی ، محکمہ زچگی ، محکمہ پیڈیا وغیرہ کو میونسپل کمشنر پروین آسٹیکر کے حکم پر شہر میں واقع نجی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ میونسپل کمشنر پروین آشٹیکر کے ذریعہ دی گئی معلومات کے مطابق نوزائیدہ بچوں کے علاج و معالجے کی سہولیات ڈرون ، لوٹس ، گورے وغیرہ اسپتال میں فراہم کی جائے گی ۔ ایمرجنسی سمیت ہنگامی خدمات سراج میموریل میں مہیا کرائی جائیں گی ۔ زچگی محکمہ کو اورینج اور اوربٹ اسپتال میں منتقل کر سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ودیا شیٹی کو ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ او پی ڈی کے لئے ندی ناکہ پر واقع پرائمری ہیلتھ سینٹر اور چوہان کالونی میں واقع غریب نواز آڈیٹوریم میں مریضوں کو ضروری سہولیات میسر ہوگی ۔

کارپوریشن کے ذریعہ تجویز کردہ نجی اسپتالوں میں کرائیں علاج

آئی جی ایم اسپتال کے سی ایم او ڈاکٹر انل تھورات نے بتایا کہ 100 بیڈ والے اسپتال میں پہلے سے 4 وینٹیلیٹر موجود تھے ۔ باقی 4 وینٹیلیٹر سماجوادی ایم ایل اے رئیس شیخ کے ذریعہ فراہم کرائے جانے سے اب 8 وینٹیلیٹر ہوگئے ہے ۔ سی ایم او ڈاکٹر انل تھورات نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ علاج کے لئے آئی جی ایم اسپتال میں آنے والے ضرورتمند مریض حکومت کے ذریعہ منتقل کردہ نجی اسپتالوں میں جاکر اپنا علاج کرائے ۔ آئی جی ایم اسپتال میں صرف کورونا سے متاثرہ مریضوں کا علاج کیا جائے گا ۔