Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

بھیونڈی میں 13 لاکھ روپئے کی شراب اور گٹکھا ضبط پانچ اسمگلر گرفتار ، پابندی کے باوجود کر رہے تھے اسمگلنگ

IMG_20190630_195052.JPG

محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن اور پولیس نے کی الگ الگ کاروائی

بھیونڈی ( شارف انصاری ):- بھیونڈی میں 13 لاکھ روپئے کی غیر قانونی شراب اور گٹکھا ضبط کیا گیا ہے ۔ جس میں سے محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگس نے اوچت پاڑہ علاقے میں چھاپہ ماری کر آٹھ لاکھ کا ممنوعہ گٹکھا ضبط کیا ہے۔ جبکہ نارپولی پولیس نے کشیلی ٹول ناکے پر تلاشی کے دوران ایک کار سمیت پانچ لاکھ روپئے کی غیر ملکی شراب برآمد کی گئی ہے ۔ دونوں ہی واقعات میں پولیس نے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے انھیں گرفتار کرلیا ہے ۔ جو لاک ڈاون کے باوجود مذکورہ سامان کی تشکری کر اسے عوام کو چار گنا زیادہ بھاو میں فروخت کرتے تھے ۔

پولیس کے مطابق بھیونڈی تعلقہ کے کشیلی گاؤں کے شیواجی میدان روڈ کے سامنے 3 لوگ ایم ایچ 04 ایچ ایکس 3973 نمبر کی انڈیکا کار سے جارہے تھے ۔ جمعہ کے روز 2 بجے لاک ڈاؤن کی وجہ سے نارپولی کے مذکورہ علاقے میں گشت کررہی نارپولی پولیس اسٹیشن کے پولیس اہلکاروں نے کار کو روک کر گھر سے باہر نکلنے کا جب تینوں سے وجہ پوچھی تو وہ گھبرا گئے ۔ جس کے بعد جب پولیس نے کار کی تلاشی لی تو اس میں سے چھ ہزار روپئے قیمت کے ایم سی ڈویلیس نامی غیر ملکی شراب کی 40 بوتلیں برآمد ہوئی ۔ جس کے بعد تھانہ نارپولی کے سینئر پولیس انسپکٹر مولوجی شندے کے حکم پر پولیس نے غیرملکی شراب ، ماروتی انڈیکا کار جس کی قیمت 5 لاکھ روپئے ہے اور پلاسٹک گونی سمیت کل 5 لاکھ 6 ہزار 5 روپئے کا مال ضبط کر امیش کامبلے (42) ، منیندر پال سنگھ (37) ، نلیش شانتارام مورے (31) کے خلاف غیر قانونی طریقے سے شراب لے جانے کے جلاف آئی پی سی کی دفعہ 188 سمیت ممبئی دارو بند ایکٹ 1951 کی قلم 658 کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار تینوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا ۔ اسی طرح محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگس کی ٹیم نے شہر کے اوچت پاڑہ کے نمراہ ریسیڈنسی میں ناز انٹر پرائز میں چھاپہ مار مختلف کمپنیوں کا 28،550 روپے مالیت کا غیرقانونی طریقے سے رکھا گٹکھا ، پان مسالہ ، خوشبو دار چیونگ تمباکو ضبط کر لیا ہے ۔ فوڈ سیکیورٹی آفیسر ادئے دت دھیشور کی شکایت پر شانتی نگر پولیس نے محمد اشتیاق محمد حنیف شیخ (39) مہاڈا کالونی اور استياق احمد مشتاق احمد انصاری رسولاآباد كھاڑی پار پر فوڈ سیکیورٹی اور مانکے قوانین 2006 کی دفعہ 26 ،26 (2) (4) ، 27 (2) (ای) ، 30 (2) (اے) ، 51 آئی پی سی کی دفعہ 188، 272 ،273، 328، 34 کے تحت مقدمہ درج کر ان دونوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں ملزم غیر قانونی طریقے سے ممنوعہ گٹکھا لاک ڈاؤن کے باوجود چوری چھپے لے کر اسے عوام کو چار گناہ زیادہ منافع میں فروخت کررہے تھے ۔ ذرائع کی مانے تو دھامنکر کے پیچھے مودی ڈائینگ کے پاس آمنہ کمپاونڈ ، روشن باغ ، درگاہ دیوان شاہ بھنڈاری کمپاؤنڈ میں گٹکھا سپلائر سرگرم ہے جو لاک ڈاون کے باوجود چوری چھپے دکانداروں کو گٹکھا سپلائی کررہے ہیں اور دکان دار چھپ چھپا کر عوام کو چار گنا زیادہ قیمت میں گٹکھا فروخت کررہے ہیں اور حکومت کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے ساتھ لاک ڈاون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں جس کی پوری معلومات ہونے کے بعد بھی پولیس ان پر کارروائی نہیں کرتی ہے ۔