بھیونڈی ملک میں ٹی بی کی بیماری سے متعلق حکومت کے ایکٹیو کیس فائنڈنگ پروگرام کا افتتاح
بشری شیخ نے بتایاکہ اگر کسی انسان کو مسلسل دوہفتے یا اور زیادہ دنوں سے کھانسی آرہی ہو ۔یا کسی کے تھوک اور بلغم میں خون آتا ہو سینے میں درد رہتا ہو تو اسے فورا قریبی سرکاری دواخانے پر جاکر تشخیص (چیک اپ)کرانا چاہئے اور ایکٹیو کیس فائنڈنگ پروگرام کے تحت ۲۴نومبر تک ٹی بی کی ٹیم بھیونڈی شہر کے متعدد منتخب علاقوں میں سروے بھی کررہی ہے جن گھروں پر یہ ٹیم جائے گھر والوں کو چاہئے کہ اگر گھر میں کوئی فرد ایسا ہے کہ جسے دو ہفتوں سے کھانسی یا بلغم میں خون اور بخار رہتا ہے تو اس کی معلومات ٹیم کو ضرور دیں ۔اس موقع پر کارپوریٹر ملک مومن نے کہا کہ انڈیا میں ہر تین منٹ میں دو افراد کی موت ٹی بی کی بیماری سے ہورہی ہے حالانکہ بھارت سرکار نے ٹی بی کی بیماری کو ختم کرنے اور روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں مگر عوام تک معلومات پہنچانے کا کام صحیح طریقے سے نہیں ہو پارہا ہے بھیونڈی شہر میں ۱۵ آروگیہ کیندر (سرکاری دواخانے) ہیں ان سبھی ودواخانوں میں ٹی بی کی بیماری کا چیک اپ کیا جاتا ہے اور دوائیں بھی سبھی ۱۵ ودواخانوں میں دی جاتی ہے اور تمام سرکاری وپرائیوٹ ڈاکٹروں کو سخت ہدایات دی گئی ہیں کہ اگر ٹی بی کا مریض ملے تو فورا سرکاری سسٹم کو اطلاع دی جائے ۔اور اسی طرح میڈیکل اسٹور والوں کو بھی سخت ہدایات دی گئی ہیں کہ اگر ٹی بی کا مریض میڈیکل اسٹور پر ٹی بی کی دوا لینے آئے تو اس کی معلومات سرکار کے ٹی بی ڈپارٹمنٹ کو دی جائے مگر ان تمام باتوں پر عمل نہیں ہورہا ہے.