بھیونڈی: غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارپوریشن کی سخت کارروائی » 8 گالوں کو جے سی بی سے کیا منہدم

بھیونڈی ( شارف انصاری ):- میونسپل کمشنر منوہر ہیرے کے ذریعہ بھیونڈی کارپوریشن کے حدودی علاقے میں ہوئے غیر قانونی تعمیرات پر انہدامی کاروائی کئے جانے کے حکم کا پرزور اثر نظر آما شروع ہو گیا ہے ۔ کارپوریشن پربھاگ سمیتی نمبر 3 کے اسسٹنٹ کمشنر سدام جادھو کی قیادت میں انہدامی ٹیم نے پھینا گاؤں واقع پی ای ایم ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے احاطے کے قریب ایک بلڈر کے ذریعہ غیر قانونی طور پر تعمیرات کئے گئے تقریبا 8 گالوں کو جے سی بی مشینوں کی مدد سے زمین دوز کر دیا ہے ۔اسی طرح پربھاگ سمیتی نمبر 4 کے تحت موجے نیو گوری پاڑہ نمبر 434 کی جگہ پر غیر قانونی تعمیرات کا کام ہو رہا تھا اس میں بلڈر نے نچلے منزلہ کے سلیب ڈالنے کے لئے تیار کئے گئے سینٹرنگ کے ڈھانچے کو توڑا گیا ساتھ ہی سیمنٹ کے بنے آرسی سی کالم کو بھی منہدم کیا ۔ غیرقانونی تعمیرات پر ہورہی انہدامی کاروائی سے غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔

کارپوریشن انتظامیہ سے ملی معلومات کے مطابق، پربھاگ سمیتی نمبر 3 کے علاقے كامتگھر پھینا گاؤں میں تیلگو سوسائٹی تنظیم کے ذریعہ PEM ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج قائم ہے ۔ پی ای ایم ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے احاطے کے قریب گیٹ کے بغل غیر قانونی طور پر گالا تعمیر کئے جانے کی شکایت تیلگو سوسائٹی ادارے کے عہدیداروں نے میونسپل کمشنر منوہر ہیرے سے کیا تھا۔

میونسپل کمشنر منوہر ہیرے نے علاقائی اسسٹنٹ کمشنر سدام جادھو کو غیر قانونی تعمیرات کو فورا توڑے جانے کا حکم دیا ۔ جس پر عمل کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر جادھو نے تجاوزات ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ کر غیر قانونی تعمیرات کو جے سی بی مشینوں کی مدد سے زمین دوز کر دیا ہے ۔کارپوریشن انتظامیہ کی غیر قانونی تعمیرات پر سخت کاروائی سے غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کے ہوش اڑ گئے ہے ۔

Leave a comment