بھیونڈی :جویلرس کی دکان سے خواتین کی ٹولی نے کی زیورات چوری
سی سی سی ٹی میں چوری کی پوری واردات قید
بھیونڈی (شارف انصاری):- بھیونڈی کلیان روڈ پر واقع ٹیم گھر میں ایک جویلرس کی دکان میں سونے کے زیورات خریدنے کے بہانے 4 نامعلوم خواتین اور ایک مرد کی ٹولی نے دکان کے نوکر کی نظر چرا کر مختلف اقسام کے سونے کے زیورات چوری کرنے کا سنسنی خیز معاملہ روشنی میں آیا ہے ۔ سی سی ٹی وی کیمرے میں چھان بین کے بعد چوری کے واردات کی جانکاری ملتے ہی جویلرس دکان کے مالک جتیندر کاشی ناتھ گوئل نے چار نامعلوم خواتین چور اور ان کا ایک مرد ساتھی کے خلاف سانتی نگر پولیس اسٹیشن میں زیورات چوری کا معاملہ درج کرایا ہے ۔ شانتی نگر پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر چور خواتین اور مرد ساتھی کی تلاش میں سرگرم ہوگئی ہیں ۔

پولیس سے موصولہ معلومات کے مطابق ٹیم گھر ناکہ پر جتیندر گوئل کی ندنی جویلرس نامی سونے چاندی کے زیورات کی دکان ہے۔ کل دوپہر دکان کے مالک جتیندر کھانا کھانے کے لئے قریب میں واقع اپنے گھر گئے تھے اسی درمیان دکان پر کام کرنے والا لڑکا آریان ( 15) دکان پر موجود تھا ۔ دریں اثنا چار نامعلوم خواتین اور ایک مرد ساتھی سمیت 5 افراد سونے کے زیورات خریدنے کے بہانے دکان میں آئے ۔ اسی درمیان لڑکے کو دکان پر تنہا دیکھ کر دو نامعلوم خواتین نے آریان کو طلائی زیور دکھانے کے بہانے بلا کر اپنے ساتھ بہانے سے روک رکھا تھا اسے دیکھ کر وہاں موجود دیگر دو خواتین نے 34 ہزار 496 روپئے مالیت کے 18 گرام وزن والے 8 عدد کان کی بالیاں، 22 ہزار 176 روپئے قیمت کے 6 گرام کے تین جوڑی کان کی رینگ ، 7 ہزار 300 روپئے قمت کے 3 گرام کے دو جوڑے کان کے زیورات، 24 ہزار 640 روپے قیمت کے 10 گرام کے پانچ سونے کے منگل سوتر کی موتیاں اس طرح مجموعی طور پر 88 ہزار 612 سو روپئے کے زیورات ٹھگ خواتین کی ٹولی نے چوری کر لئے ۔ دکان مالک کی شکایت پر شانتی نگر پولیس نے سی سی ٹی وی میں قید فوٹیج کی بنیاد پر اس چوری کو انجام دینے والے چار خواتین اور ایک مرد ساتھی کی تلاش کر رہی ہے ۔ اس معاملے کی تحقیقات پولیس انسپکٹر منجیت سنگھ بگگا کی رہنمائی میں شروع ہے ۔